اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

صدر مملکت نے 25 سال پرانے معاملے میں وفاقی محتسب کے فیصلے کو مسترد کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 25 سال پرانے اراضی معاوضہ کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے 25 سال پرانے معاملے میں وفاقی محتسب کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی شکایت کنندگان کو خریدی گئی

زمین کے بدلے معاوضہ ادا کرے ۔ انہوںنے کہاکہ 1997 ء میں اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ۔صدر مملکت نے 25 سال قبل اعلان کردہ ایوارڈ پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر پر این ایچ اے کی سرزنش کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ این ایچ اے حکم کے 45 دن کے اندر شہریوں کو واجب الادا رقم ادا کرے۔وفاق محتسب نے مجاز فورم نہ ہونے ، زمین کا معاملہ ہونے کی بنیاد پر ریلیف فراہم کرنے سے معذرت کی تھی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ یہ زمین کی پیمائش یا معاوضے کے تخمینے کا کیس نہیں ، معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ ہے، محتسب نے احکامات جاری کرتے ہوئے اس اہم پہلو کو نظر انداز کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ 1997 میں طے شدہ زمین کے معاوضے کے ایوارڈ کو کسی بھی فریق نے چیلنج نہیں کیا ، ایوارڈحتمی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایوارڈ کے مطابق رقم ادا کرنے کا پابند ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑک (Nـ5) کی تعمیر کیلئے تین شہریوں سے 11 کنال ، 10 مرلہ زمین حاصل کی تھی ، این ایچ اے نے 1994 ء میں 8 دکانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھا ،شکایت کنندگان نے بقیہ 35 دکانوں کیلئے ایوارڈ کی درخواست کی تھی ،باقی دکانوں کی پیمائش اور تخمینے کے بعد دسمبر 1997 میں ایوارڈ کا اعلان ہوا مگر عمل درآمد نہیں کیا گیا،شکایت کنندگان نے 2021 ء میں بقیہ دکانوں کے معاوضے کیلئے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا،وفاقی محتسب نے اراضی کا معاملہ ہونے کی بنیاد پر ریلیف فراہم کیے بغیر معاملہ نمٹا دیا،شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی،صدر مملکت نے محتسب کا فیصلے مسترد کیا اور ہدایت کی کہ بقیہ معاوضہ 45 دن میں ادا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…