کابل (این این آئی)ایشیا کپ 2022ء کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کو شکست دینے پر طالبان نے بھی افغان ٹیم کو مبارکباد دی اس سلسلے میں ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں تحریر کیا کہ افغان کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف کامیابی مبارک ہو۔اس پیغام میں کہا گیا کہ افغان کھلاڑی سری لنکن کھلاڑیوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے اور ملک کے لیے اعزاز حاصل کیا۔ ساتھ میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایونٹ میں مزید میچز کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔