اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب 300 سے زائد اقسام پر مشتمل کھجوریں برآمد کرنیوالا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کھجوروں کی 300 سے زائد اقسام کی پیداوار اور برآمد کرتی ہے جس کی سالانہ پیداوار 1.54 ملین ٹن ہے۔ 2021 کے دوران سعودی عرب کھجور کی برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے

دنیا میں پہلے نمبر پر رہاہے۔ دنیا بھر کے 113 ممالک کے اندر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ کے ذریعہ اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں کھجوروں کی پیداوار میں سب سے آگے ہے۔کھجوروں کی سعودی برآمدات کی مالیت 1.215 ارب ریال تھی، جس نے کھجوروں کے شعبے کو اہم ترین شعبوں میں سے ایک بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قومی سرمایہ کاری اور دنیا کے ممالک کو برآمدات بڑھانے میں معاون ہے۔ .وزارت ماحولیات کی طرف سے وقت آگیا ہے کے عنوان سے شروع کی گئی مہم کیدوران وزارت ماحولیات کی جاری کردہ ایک رپورٹ جس کا مقصد زرعی مصنوعات کے بارے میں معلومات عام کرنا، موسمی پھلوں کے لیے مختلف آپشنز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، اور مقامی کاشتکاروں کی مدد کے لیے مقامی پھلوں کی مارکیٹنگ کے نظام کی کارکردگی کو فروغ ہے۔ ان کے مالی منافع کے فیصد میں اضافہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کھجوروں کی پیداوار کا موسم جون سے نومبر تک ہوتا ہے۔سعودی عرب کھجوروں کی بہترین اقسام کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…