اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی شہری نے بہن کو روکنے کیلئے طیارے میں بم کی جھوٹی فون کال کردی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی شہری نے بہن کو روکنے کیلئے  طیارے میں بم کی جھوٹی فون کال کردی

چنئی(این این آئی )بھارت کے شہر چنئی میں ایک شخص نے اپنی بہن کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے جہاز میں بم کی جھوٹی فون کال کردی۔

بھارت میڈیا کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی روانگی کے لیے تیار تھی جسے بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد 6 گھنٹے تک رکنا پڑا۔صبح سات بجے 60 مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے جب ایک شخص نے پولیس کنٹرول روم میں فون کرکے بم کی جھوٹی اطلاع دی۔فون کال کے بعد بورڈنگ کا عمل روک دیا گیا

اور سوار ہونے والے مسافروں کو بھی واپس اتار دیا گیا۔طیارے کو ایئرپورٹ پر موجود بالکل علیحدہ مقام پر معائنے کے لیے لے جایا گیا۔

ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کی مکمل طور پر تلاشی لی لیکن کوئی مواد برآمد نہیں ہوسکا۔

جھوٹی کال کرنے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے پولیس کو بتایا کہ بہن کو دبئی جانے سے روکنا چاہتا تھا اس لیے جھوٹی کال کرکے پرواز روکنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…