اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ یو اے ای سے پاکستان پہنچ گئی

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کیسفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے یہاں نور خان ایئربیس پر ملاقات کی۔اتوار کو شیخ محمد زید النہیان کی ہدایت پر یو اے ای سے امدادی سامان پر مبنی پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے

امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے امدادی سامان وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حوالہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ترکیہ کے جہاز بھی سامان لے کر یہاں پہنچ رہے ہیں۔ دیگر ممالک بھی مدد کیلئے تیار ہیں اور وہ امدادی سامان پاکستان کیلئے بھیجیں گے۔ اسی طرح چین کی جانب سے ٹینٹ پہنچ رہے ہیں، عالمی برادری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد مشکل صورتحال سے نکل جائیں گے جس طرح 2005 کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب میں پاکستانی عوام نے مشکل وقت کا مقابلہ کیا تھا۔ جو علاقے متاثر ہوئے ہیں انہیں دوبارہ پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، پل ٹوٹے ہیں، کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، سوات، چترال، گلگت بلتستان میں بھی حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔ این ڈی ایم اے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔ جو راستے بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کو جلد کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر لوگوں کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے شاہرات اور ریلوے ٹریک سمیت انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے ساتھ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی کھیپ نورخان ایئر بیس پہنچی۔ اس موقع پر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان کیلئے تین ہزار ٹن امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر مزید پندرہ جہاز ا?ئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…