اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چمن میں سیلاب سے تباہی مچ گئی 2ڈیم ٹوٹ گئے ، جانی نقصان

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(آن لائن) شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ تھم گیا تاہم پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں 2 ڈیم ٹوٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کنٹرول کے مطابق پشین کے نشیبی علاقے سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

ادھر چمن کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہوگیا ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق توبہ اچکزئی میں گزشتہ شام کدنی کے 3 ڈیم ٹوٹنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے، توبہ اچکزئی میں دوبندی،کدنی، فراخی، اغبرگ، تاشرباط میں سینکڑوں ایکڑ پر باغات متاثر ہوئے ہیں جبکہ پل اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے سیتوبہ اچکزئی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ لیویز کنٹرول کا بتانا ہے کہ کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ پر 4 پل اور 7 مقامات پر سڑک بہہ گئیں جس سے ضلع زیارت کا ملک بھر سے 3 دن سے زمینی رابطہ منقطع ہے، یہی نہیں باب زیارت کیاطراف کئی دیہات کیدرجنوں گھرسیلاب میں بہہ گئے ہیں جبکہ زیارت کالج اور فٹبال اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق درہ کوڑک کے پہاڑوں میں ریلوں نے پانی کیقدرتی ذخیرے تباہ کر دییہیں، پرانا چمن، توزی اور دیگر دیہات میں پانی کے قدرتی چشمے اور کاریز سسٹم تباہ ہو گئے، کوئٹہ کراچی،کوئٹہ بولان، جیکب آباد قومی شاہراہ کئی مقامات پر بہہ جانیسے بند ہے جبکہ دھانا سر میں کوئٹہ ڈی آئی خان، فورٹ منرو میں کوئٹہ ڈی جی خان پر قومی شاہراہ بھی بند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…