جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

دیر میں 18 سیاح پھنسے گئے ،ایک اور سانحہ کا خدشہ ، فوری مدد کی اپیل

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی)پیپلز پارٹی کے پی کے کے صدر نجم الدین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کمراٹ دیر میں 18سیاح پھنسے ہوئے ہیں،سیاحوں کو مقامی لوگوں نے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے،سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے بغیر نکالنا ناممکن ہے،ہم صوبائی حکومت اور اداروں سے متعدد بار ہیلی کاپٹر کی درخواست کر چکے ہیں۔

وفاقی یا صوبائی حکومت جلد از جلد سیاحوں کو نکالے ورنہ کوئی بھی سانحہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان اور اس کے ماتحت سٹیشنوں میں فلڈ ریلیف سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے اس امر کو سراہا کہ قومی ادارہ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی سے متعلق جاری امدادی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اس وقت ملک کا واحد نشریاتی نیٹ ورک ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کو فوری معاونت اور مدد فراہم کرنے کیلئے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی نشریات شروع کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور اس ضمن میں کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی مدد وبحالی کیلئے سرگرم امدادی اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ اور ضلعی فلڈ کنٹرول رومز کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے کیے لیے سٹوڈیوز میں جدید خطوط پر لائیو کالز کا نظام بھی وضع کریں جہاں امدادی اداروں کے نمائندے متاثرین کی براہ راست کالز اور پیغامات سن کر انہیں بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کریں۔ مریم اورنگزیب نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے نمائندوں کو متعلقہ ریڈیو سٹیشنز پر بھجوائیں جہاں وہ سیلاب متاثرین کی براہ راست کالز اور پیغام سن کر انہیں رہنمائی فراہم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…