پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کے دست راز طارق شفیع کے 114 بینک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کے دست راست طارق شفیع کے 114بنک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ طارق شفیع جو پاکستان تحریک انصاف کے فنانس بورڈ کے رکن اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ممبر بھی ہیں نے اپنے 114 بنک اکائونٹ کے ذریعے کروڑ

روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن کی۔ ذرائع کے مطابق ٹرانزیکشن میں استعمال ہونے والی رقم شوکت خاتم ہسپتال کی مالی معاونت کے سلسلے میں مذکورہ اکائونٹس میں بھیجی گئی تھی لیکن طارق شفیع نے ان اکائونٹس سے مشتبہ ٹرانزیکشن کے ذریعے پی ٹی آئی رہنمائوں رقوم جاری کیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کروا دی گئی۔مسلم لیگ (ن )برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر چوہدری انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چیئرمین کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف درخواست جمع کروائی۔درخواست میں کہا گیا کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کر اور دھوکہ دے کر غیر اخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈ جمع کیے گئے، عمران خان نے غریبوں کے لیے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔ن لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف نے غیر قانونی طریقے سے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…