ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا ریکارڈ جنوبی کوریا کے نام

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی)2018 کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 24 اگست کو جاری اعدادوشمار کے مطابق یہ مزید کم ہوکر 08.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مسلسل چھٹی بار ہے جب خواتین میں شرح پیدائش کو کم ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے مقابلے میں ترقی یافتہ ممالک میں اوسط شرح پیدائش 1.6 فیصد ہے۔کسی ملک کو آبادی ایک ہی سطح پر رکھنے کے لیے فی جوڑا کم از کم 2.1 فیصد شرح پیدائش کی ضرورت ہوتی ہے(اگر وہاں سے لوگ نقل مکانی نہ کررہے ہوں تو)۔آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کے مطابق گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی آئی ہے۔مگر جنوبی کوریا میں یہ اثر سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا جہاں 1970 کی دہائی میں فی خاتون شرح پیدائش اوسطا 4 بچوں کی تھی۔آبادی میں کمی سے جنوبی کوریا کو مختلف مسائل کا سامنا ہو رہا ہے جیسے پنشن اور طبی سہولیات کے لیے اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ نوجوانوں کی آبادی کم ہونے سے افرادی قوت کی کمی معیشت پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ماہرین نے 2021 کے اعداد وشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا کہ طرز زندگی کے بڑھتے اخراجات ، گھروں کی قیمتوں میں اضافے اور کووڈ وبا ایسے عناصر ہیں جن سے جوڑوں میں بچوں کے حصول کی حوصلہ شکنی ہوئی۔سیاستدان عرصے سے جانتے ہیں کہ اس مسئلے کا سامنا ہوگا مگر وہ اس پر قابو پانے میں ناکام رہے۔جنوبی کورین خواتین میں تعلیم کی شرح بہت زیادہ ہے اور وہ کیرئیر یا بچوں میں سے کیرئیر کو ترجیح دیتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…