ڈاکٹروں کے الائونس میں اضافہ، فارمولا طے
لاہور (آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے بڑے شہروں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیل ہیڈ کواٹر کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے الائونس میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے الائونس کی ادائیگی کا فارمولا طے کرلیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طے کئے گئے فارمولے کے مطابق بڑے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ڈی ایچ کیو کی ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو 75 ہزار روپے اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو 50 ہزار روپے ماہانہ الائونس دیا جائے گا جبکہ محکمہ صحت پنجاب کو اس مد میں 6 ارب روپے سالانہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔