ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے تو وہ بھی منتخب ہوگا، فواد چوہدری

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوہاوہ( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان آج اس مقام پر ہیں کہ اگر وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں تو وہ بھی منتخب گا،اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے،اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں،سوہاوہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی

2018 کی طرح آنے والے الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جن کے اثاثے لندن میں ہوں وہ پاکستان کی آزادی کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہونگے ، پاکستان کا وزیراعظم لندن والوں سے پوچھ کر کسی ملک کا دورہ نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اس مقام پر ہے اگر وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا وہ بھی ایلیکٹ ہو گا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان جلد جہلم آکر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ دوسری جانب اپنے مختلف ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔ حکومت اربوں روپے کی میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے اور اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں، چینلز بند بند کیے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی 44 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…