اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

فصل بچانے کیلئے وڈیروں نے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا

datetime 27  اگست‬‮  2022 |

کراچی ، قلات (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سندھ کے شہر مورو میں وڈیروں نے بے حسی کی انتہا کردی، انسانوں کو چھوڑ کر گنّے کی فصل بچانے میں لگ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مورو میں وڈیروں نے اپنی گنے کی فصل بچانے کے لیے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا اور

پانی کا راستہ روکنے کے لیے آٹے کی بوریاں رکھ دیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تباہ حال لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن بااثر افراد کی زمینیں بچانے کے لیے آٹے سے بند باندھے جارہے ہیں۔مورو میں سیلابی صورتِ حال سے تین چار دیہات کے پانچ سے سات ہزار افراد متاثر ہیں۔نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں مکمل ڈوب چکا ہے جبکہ صرف ایک ٹریک پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قلات کے صدر مقام مغلزئی میں سیلابی ریلہ آنے بعد عوام کے درمیان امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کلیوں اور گھروں کا دورہ کیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ کچے مکانات اور سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر نقل مکانی کریں۔انہوں نے متاثرہ گھروں کو اپنے مدرسہ جامعہ شاہ ولی اللہ قلات میں رہنے کی درخواست کی۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت و صوبائی سے مطالبہ کیا اگر ہنگامی بنیادوں پر ان علاقوں کو سیلاب سے نہ بچایا گیا تو بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…