ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سیلابی ریلے ٹنڈو آدم شہر میں داخل، مکانات ڈوب گئے

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سندھ کے شہر ٹنڈو آدم میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے، جس کے باعث درجنوں مکانات ڈوب گئے۔انتظامیہ نے ہیوی مشینری طلب کر کے سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر

پانی آنے سے ٹریفک متاثر ہو گئی ہے۔ادھر خیرپور میں متاثرین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری، دادو کے متاثرین کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جس سطح پر تباہی ہوئی ہے کوئی بھی حکومت اکیلے متاثرین کو ریلیف اور ان کی بحالی کا عمل مکمل نہیں کر سکتی ، پاکستانی قوم نے جس طرح 2005ء کے زلزلے اور2010ء میں آنے والے سیلاب کے موقع پر جذبہ دکھایا تھا آج پھر اسی کی ضرورت ہے ،پاکستان میں مجموعی طور پر تاریخ میں پہلی بار 190فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،بلوچستان اور سندھ میں400سے480فیصد سے زیادہ بارشیں اور سیلابی ریلے آئے ہیں جس سے ہر چیز تباہ ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور سے سجاول روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کاسیلاب پہلے کبھی نہیں آیا،پہلے بلوچستان کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے اب سندھ میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہو رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…