اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سیلابی صورتحال، ملک کے 4 ایکسپریس ہائی ویز عام سفر کیلئے خطرناک قرار

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر ملک کی تین موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت کے سفر کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے (M-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (E-35)، مری ایکسپریس وے، (N-75) اور سوات ایکسپریس وے (M-16) پر غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ قومی شاہراہوں میں متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا ہے کہ شہری قومی شاہراہوں پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔ترجمان کے مطابق موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…