ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے تقریباً 100 ارب کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے سرپلس بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے قرض کی پیشگی شرط پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیاہے ۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے

کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے آئی ایم ایف سے قرضے کے معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس کی ایک کاپی آئی ایم ایف کو بھی ارسال کرنے کا عندیہ دیاہے ۔دوسری جانب اپنے بیان میں تیمور خان جھگڑانے آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ امپورٹڈحکومت کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ‘خیبرپختونخواحکومت یا وہ عالمی مالیاتی فنڈ کو خط کیوں لکھیں گے ؟قبل ازیں تیمور جھگڑا نے مفتاح اسماعیل کوبھیجے گئےخط میں لکھا کہ 6جولائی کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے ہمارے بڑے مالی مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا تھاجس پر وعدے کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی اجازت دی اور صوبائی حکومت نے24گھنٹوں کے اندر معاہدے پر دستخط کردئیے ۔وفاقی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا‘کے پی حکومت نے ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ عظیم تر قومی مفاد میں کیا تاہم اس کے برعکس تقریباً 2 ماہ کے درمیانی عرصے میں ہمیں بار بار کی درخواست کے باوجود ایک بار بھی وزیر یا سیکرٹری سے ملاقات کا وقت نہیں مل سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…