ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

محمد وسیم جونیئرٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر، حسن علی کو بحیثیت متبادل شامل کرلیا گیا

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئرلیفٹ سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بدھ کے روز باؤلنگ کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر گزشتہ روز فاسٹ باؤلر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے

محمد وسیم جونیئر کی انجری کا اعلان ایم آر آئی کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ اس دوران پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور ایک آزاد فزیو سیبھی مشاورت کی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اب انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل محمد وسیم جونیئر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب، فاسٹ باؤلر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کی حیثیت سے دبئی میں قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی اسکواڈ میں شمولیت ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔ ای ٹی سی کی منظوری کے بعد حسن علی پہلی دستیاب فلائیٹ پر دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ ٹیم منیجمنٹ نے محمد وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی کی اسکواڈ میں شمولیت کی درخواست کی تھی جسے چیف سلیکٹر نے منظور کرلیا۔ وہ گزشتہ تین ہفتوں سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں باؤلنگ کررہے ہیں، وہ فی الحال نیشنل ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لئے راولپنڈی میں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…