اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ایک سپورٹر نے انتہائی مہارت سے اپنے پارٹی چیئرمین کی تصویر بنائی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص قینچی کی مدد سے بظاہر کاغذ کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے جس سے دیکھنے میں یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ کاغذکے صرف چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کررہا ہے تاہم ویڈیو کے آخری میں اس شخص کی مہارت سے کاغذ کو تراشنے کی حقیقت سامنے آتی ہے جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تصویر بنی دکھائی دیتی ہے۔