اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بارشوں ، سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے سے کسانوں کا اربوں کا سرمایہ ڈوب گیا

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے سے کسانوں کا اربوں روپے کا سرمایہ ڈوب گیا ، فصلیں تباہ ہونے سے ملک بھر میں اہم فصلوں کی پیداوار بھی کم رہنے اور قلت کے خدشات پیدا ہوگئے ۔محکمہ زراعت سندھ کی جانب سے ابتدائی طور پر جو اعداد و شمار اکھٹے کئے گئے ہیں اس کے مطابق کپاس اورکھجورکی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے

جبکہ گنا، مرچ، پیاز، ٹماٹر، چاول اور سبزیوں کی فصلوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تخمینے کے مطابق صوبے بھر میں 14 لاکھ 67 ہزار 579 ایکڑ پر کپاس کاشت کی گئی اور کاشتکاروں کو فی ایکڑ 20 من کپاس کا نقصان ہوا۔سندھ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار 379 ایکڑ اراضی پر کھجور کے باغات ہیں اور فی ایکڑ 70 درخت تباہ ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 45 ہزار 207 ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا تھا اور فی ایکڑ 300 من گنا خراب ہوگیا ہے۔سندھ کے 29 ہزار 622 ایکڑ رقبے پر مرچیں کاشت کی گئی تھیں اور کاشتکاروں کو فی ایکڑ 32 من مرچیں تباہ ہوگئی ہیں۔سندھ کے کاشتکار بھائیوں نے 42 ہزار 268 ایکڑ پر پیاز کاشت کی تھی ، یہ فصل بھی جزوی تباہ ہوئی اور فی ایکڑ 120 من پیاز خراب ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 12 ہزار 101 ایکڑ پر ٹماٹر کاشت کیا گیا تھا اور اس کو بھی نقصان ہوا ہے ، جس کی وجہ سے 7 من فی ایکڑ ٹماٹر خراب ہوگئے ہیں۔سندھ کی تقریباً 30 ہزار 718 ایکڑ اراضی پر سبزیاں اگائی گئی تھیں

لیکن ان میں کسانوں کو اوسطاً 40 من فی ایکڑ کا نقصان ہوا ہے۔سندھ کے کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 10 لاکھ 38 ہزار 174 ایکڑ پر چاول کاشت کیا تھا

لیکن حالیہ بارشوں سے فی ایکڑ 35 پیڈی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق 22 تا 24اگست کے دوران بارش کے اسپیل سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے

اور صرف ان تین دنوں میں فصلوں کو 84.3 ارب روپے نقصان پہنچنے کا کا اندازہ لگایا گیا ہے۔جن اضلاع میں بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس میں عمر کوٹ، میرپور خاص،

بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، دادو، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، خیر پور، سکھر، گوٹکی، ٹھٹہ، جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ اور کراچی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…