کوہستان (این این آئی)ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں 5 دوست تین گھنٹے تک پھنسے رہنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پانچوں دوست اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آنے کے بعد ایک بلند پتھر پر چڑھ گئے اور تین گھنٹے تک وہ حسرت اور بے بسی کی تصویر بنے رہے۔پانچوں دوست امداد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی سرکاری ادارہ یا ریسکیو ٹیم نہ پہنچی۔
شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی تو ایک گھنٹے میں پشاور یا گلگت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ سکتا تھا مگر کوئی نہ آیا
تو مقامی افراد نے رسیوں کے ذریعے انہیں نکالنے کی آخر کوشش کی مگر وہ تیز موجوں کی نذر ہوگئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ
5 میں سے صرف ایک نوجوان کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ابھی تک صرف ایک ہی لاش مل سکی ہے۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہوگئی
اور شہریوں نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ریسکیو نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
کوہستان میں پانچ بھائی سیلابی ریلے کے بیچوں بیچ پورے5گھنٹے زندگی اورموت کے درمیان جھولتے رہے،سوشل میڈیا پردہائیوں کے باوجودصوبائی حکومت ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی جسے آنے میں فقط ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہی لگتا۔ حکومتی مدد کے انتظار میں 5 جوان سیلابی ریلے میں بہہ گئے ?? pic.twitter.com/Qa5BrloJd4
— HAMID_KHAN_Amazai (@khannAmazai) August 25, 2022