جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی فنڈنگ، جعلی اکاؤنٹس سے صدر مملکت عارف علوی کو لاکھوں روپے منتقلی کا انکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاونٹس سے 2013 میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاونٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاونٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طارق شفیع،

حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاونٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاونٹس سے صدر عارف علوی کے اکاونٹ میں 2013 میں رقم منتقل کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاونٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاونٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاونٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاونٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔ذرائع کے مطابق 13مزید مقامی کمپنیوں نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی، ایک کمپنی کے مالک نے 30لاکھ روپے کا پارٹی فنڈ دیا، تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مقامی کمپنی بھی جعلی نکلی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف بینکوں سے سیکڑوں اکاونٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، جس میں بھاری رقوم کی مبینہ منتقلی سامنے آئی ہے جبکہ ریکارڈ کی مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک اکاونٹ سے دینی ٹرسٹ کے نام پر 25لاکھ روپے کی رقم کی منتقلی سامنے آئی ہے، یہ رقم سیلاب زدگان کیلئے حاصل کی گئی مگر اس کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کو نوٹس جاری کردیے ہیں، طارق شفیع کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام اکانٹس پی ٹی آئی سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھولے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…