اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

بہن کو زیادتی کرکے زہر دے کر قتل کیا گیا سونالی فوگاٹ کے بھائی کا دعویٰ

datetime 25  اگست‬‮  2022 |

ٰممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ اور بی جے پی رہنما سونالی فوگاٹ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اسے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی 42 سالہ اداکارہ سونالی

کی موت پر تحفظات کر اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں نے اداکارہ کے سیکرٹری اور دوست پر سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں۔سونالی کے بھائی نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں اداکارہ کے سیکرٹری سدھیر اور ان کے دوست سکھویندر پر بہن سے زیادتی اور زہر دیکر قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اداکارہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کی موت نہیں ہوئی اسے قتل کیا گیا ہے۔اداکارہ کے بھائی وطن ڈھاکا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سونالی کے سیکرٹری نے تین سال قبل کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی ویڈیوز بھی بنائی تھیں جس کے بعد بہن کا سیکرٹری ان ویڈیوز کے ذریعے سونالی کو بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا. انہوں نے کہا کہ اگر سونالی رات 2 بجے سے گھبراہٹ کا شکار تھی تو اسے اسپتال کیوں نہیں لے جایا گیا اور اس کی موت کی خبر صبح 8 بجے کیوں دی گئی۔بھائی کا کہنا ہے کہ مرنے سے ایک رات قبل بھی اداکارہ نے گھر فون کیا تھا اور وہ سہمی ہوئی تھی اور اس نے بتایا تھاکہ کھانے میں کچھ دیا گیا ہے جس سے ہاتھ پاؤں سن ہو رہے ہیں اور گھبراہٹ ہو رہی ہے جس کے بعد اگلی صبح بہن کے مرنے کی اطلاع دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…