ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک درمیان قانونی تعطل ہے، کے الیکٹرک سے بھی دو دو ہاتھ کریں گے، کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر نے کہا کہ حیسکو کا دورے کرکے آرہا ہوں،

حالیہ سیلاب کے تناظر میں کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیسکو سے سیلاب آپریشنز پر تفصیلات لیں ہیں اور بارش میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد میں کم درجے کے اربن فلڈنگ کا سامنا ہے، حیسکو کے پاس 13 اضلاع ہیں، مختلف جگہوں پر سیلاب کی صورتحال ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بجلی ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں میں جدت لانی ہے، صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ہمارا چیلنج ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ1کروڑ 70لاکھ صارفین جو 200 یونٹ والے ہیں، ان کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے ہیں، اس طرح 22 ارب کا ریلیف دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے فکسڈ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے، اب پرانے طریقہ کار پر استعمال پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تھر کول کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جارہا ہے، اس میں شنگھائی الیکٹرک کا بجلی بنانے کا منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ 2018 سے سولر انرجی سیکٹر پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، جون کے مہینے میں پرائس سرچارج عذاب عمرانی کا نتیجہ ہے، سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ تھرکول میں شنگھائی کمپنی کا 1320میگاواٹ کا منصوبہ کل شروع کریں گے، میں دورہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر، سولر، تھر کول سمیت دیگر ذرائع استعمال کریں گے، نئے بجلی کے کارخانے پاکستان میں دستیاب ایندھن کی بنیاد پر لگیں گے۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک درمیان قانونی تعطل ہے، کے الیکٹرک سے بھی دو دو ہاتھ کریں گے، کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ ہوگا،2006 میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے نتائج توقعات کے مطابق نہیں نکلے، کراچی والوں کی تکلیف کم کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو یومیہ1ہزار میگاواٹ بجلی دیتے ہیں، جب کہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے،

کے الیکٹرک اوروفاقی حکومت کے درمیان مالی معاملات بہت گھمبیر ہیں، کے الیکٹرک ایڈہاک ازم کوختم کرکے مستقل بنیادوں پر معاملات استوار کریں گے۔خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی چوری کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جا سکتی، کراچی والوں کو اووربلنگ اورلوڈشیڈنگ پراچھی خبر دیں گے،

کے الیکٹرک کے مالی معاملات ٹھیک ہوں گے آج بات کرنے آیا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بار موسم گرما میں 30 ہزارمیگا واٹ سے زائد طلب دیکھی، جب کہ ہمارے پاس 24 یا ساڑھے 24 ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت ہے، بجلی کی طلب بڑھتی ہے تو فرنس آئل اور ڈیزل کا استعمال ہوتا ہے،

عذاب عمرانی کی نالائقی کی وجہ سے فرنس آئل استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگلے موسم گرما سے قبل بجلی کے پلانٹس امپورٹڈ فیول سے ہٹالیں گے، صارفین کو اکتوبر سے بجلی کی قیمت میں بہتری محسوس ہوگی، درآمدی ایندھن پرایک میگاواٹ بجلی بنانیکا منصوبہ نہیں لگائیں گے،

اب بجلی کے منصوبے متبادل توانائی کے تحت لگیں گے، بجلی کے نئے کارخانے ایندھن کی بنیاد پر لگیں گے، کوئی ایک کارخانہ بھی امپورٹڈ ایندھن کا نہیں لگائیں گے، ہمارے پاس ہوا اور کوئلہ موجود ہے،اس کااستعمال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…