ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ایک نیا بحران آنے کو تیار، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے تشویشناک خبر سامنے آگئی

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوارمیں کمی کا فیصلہ دنیا کوایک نئے بحران میں دھکیل سکتا ہے، تیل کی قیمتیں 120 ڈالرتک پہنچنے کے بعد 95ڈالرتک گرگئی ہیں

اوراب پیداوار کم کرکے انھیں دوبارہ بڑھانا زیادتی ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں سے جہاں تیل درآمد کرنے والے ممالک متاثرہوئے وہیں تیل برآمد کرنے والے ممالک نے ڈیڑھ کھرب ڈالرسے زیادہ اضافہ بھی کمایا ہے۔ میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مالا مال ہوچکے ہیں اوراب اسکی قیمت دوبارہ بڑھانے سے عالمی کساد بازاری کی رفتاربڑھ جائے گی جس سے ڈیمانڈ کم ہوجائے گی اورانھیں نقصان ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اوپیک امریکہ اورایران کے مابین معاہدے سے قبل ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے اورمعاہدے کی صورت میں تیل کی پیداوارمیں معمولی کمی کرے تاکہ عالمی منڈی میں ایرانی تیل کے لئے جگہ بنائی جاسکے۔ اس وقت ایران روزانہ26 لاکھ بیرل تیل پیدا کررہا ہے اورجوہری معاہدے کی صورت میں اسکی پیداوارڈیڑھ سال میں 40 لاکھ بیرل روزانہ تک پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ ایران نے بڑی مقدارمیں تیل زخیرہ بھی کیا ہوا ہے جسے مارکیٹ میں لانے سے اسکی مالی حالت بہترہو جائے گی اورعالمی منڈی کی صورتحال پربھی مثبت اثرپڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…