شرقپور شریف ( این این آئی)شرقپور شریف کے نواحی گاں کوٹ محمود سے ایک بہت بڑی برادری نے بھی میاں ابوبکر کی حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف کے نواحی گاں کوٹ محمود کالا برادری کا اکٹھ ملک جمیل کالا کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں کالا برادری نے متفقہ طور پر میاں وقاص رشید پر اعتماد کرتے ہوئے ملک جمیل احمد ، ملک لیاقت علی اور ملک فاروق کی زیر سرپرستی چوہدری علی اصغر منڈا کی قیادت میں پی ٹی آئی پی پی 139 کے امیدوار صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپور کی حمایت کا اعلان کر دیا۔