اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

طالبہ تشدد کیس ملزم دانش کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

datetime 24  اگست‬‮  2022 |

فیصل آباد(این این آئی )فیصل آباد کی مقامی عدالت نے طالبہ خدیجہ تشدد کیس پر سماعت کی،ملزم دانش کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم دانش کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزم کو وکلا کے ممکنہ تشدد سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک کی گئی۔

ملزم دانش کو دوبارہ 26 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد کی مقامی عدالت میں طالبہ پر تشدد کے واقعہ کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ملزم دانش کو مجسٹریٹ راجہ علی رضا کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔فریقین کے وکلا نے عدالت میں دلائل دئیے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم دانش کو 23 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔تشدد میں ملوث ملزم پر وکلا نے تشدد کیا،ملزم دانش کو زدو کوب سے بچانے کیلئے قریبی عدالت میں لے جایا گیا۔ملزم دانش پر طالبہ پر تشدد اور جوتے چٹانے کا الزام ہے۔ادھر انسانیت سوز تشدد کیس میں متاثرہ طالبہ اور اس کے گھر والے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے طالبہ اور اس کے اہلخانہ کو فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کے مطابق طالبہ تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے قیادت میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…