منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری، عمران خان کے جملے بھی حکم نامے کا حصہ

datetime 24  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔تحریری حکمنامے میں

سابق وزیر اعظم عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں جس میں عمران خان نے کہا تھا اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں، عمران خان نے مزید کہا تھا آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ایچ او بنی گالہ کو عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عمران خان کا جج کو دھمکی دینے کا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اورساکھ کو مجروح کرنا ہے، ان کا توہین آمیز بیان بادی النظر میں عوام کے عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے، بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عمران خان نے انصاف کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کے بیان نے عدلیہ پر عوامی اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…