منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا پرچہ اقوام متحدہ کا موقف آگیا

datetime 24  اگست‬‮  2022 |

نیویارک ٗ اسلام آباد (این این آئی ٗ آن لائن)اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے حالیہ مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے غیر جانبدارانہ قانونی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے

ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف درج گئے مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ایک مستند، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل پرسکون ماحول، تناؤ، کشیدگی کو کم کرنے، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے حق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان نے 3 روز قبل اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ میں پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب آئوں گا۔تفصیل کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں موجودہ صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پارٹی قیادت نے کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…