منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا

جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا۔ایک صفحے پر مشتمل ڈیوٹی مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کیخلاف وی لاگ کرنے پر گرفتار کیا گیا،جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر شہباز گِل کو ٹارچرکرنے کا الزام لگایا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،اسلام آباد پولیس جمیل فاروقی کا موبائل اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنا چاہتی ہے،جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ملزم کے وکیل نے کہا جمیل فاروقی نے اپنے ذرائع سے خبر دی،پولیس کا موقف ہے کہ تفتیش کے لیے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسزکی برآمدگی ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 25 اگست کو ملزم کو میڈیکل رپورٹ کیساتھ پیش کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…