اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

عدالت پیشی ، پولیس اہلکار کی جمیل فاروقی کو تھپڑ مارنے اور دھکے دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ واینکر پرسن جمیل فاروقی کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار کی جانب سے انہیں تھپڑ مارنے اور دھکے دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ سے متعلق فیصلہ سنایا۔ایک صفحے پر مشتمل ڈیوٹی مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کیخلاف وی لاگ کرنے پر گرفتار کیا گیا،جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر شہباز گِل کو ٹارچرکرنے کا الزام لگایا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،اسلام آباد پولیس جمیل فاروقی کا موبائل اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنا چاہتی ہے،جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ملزم کے وکیل نے کہا جمیل فاروقی نے اپنے ذرائع سے خبر دی،پولیس کا موقف ہے کہ تفتیش کے لیے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسزکی برآمدگی ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 25 اگست کو ملزم کو میڈیکل رپورٹ کیساتھ پیش کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…