اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

ایم کیو ایم نے سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت کہانیوں کی تردید کردی

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت کہانیوں کی تردید کردی گئی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ انتخابات ایک مسلسل سیاسی عمل ہے جس میں جیت اور ہار ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹی کہانیاں پھیلا کر تنظیم کی صفوں میں تذبذب کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈہ سے رابطہ کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان تنظیمی نظم و ضبط کی ڈوری سے جڑے ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ مخالفین ایم کیو ایم کے بغض میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، جھوٹے الزامات لگانے اور منظم منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…