پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، یونیورسٹی کے طالبعلم نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر کے گنجان آباد علاقے پرانا لائٹ ہائوس سینما لنڈا بازار کے رہائشی اور نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے معاشی بدحالی سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

پولیس کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود اولڈ سٹی ایریا جوتوں والی گلی لائٹ ہائوس تیسری منزل پر واقعے گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت 22 سالہ حسین ولد زوہیر کے نام سے کی گئی ۔متوفی کا تعلق بوہری کمیونٹی سے تھا ۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اقرا یونیورسٹی میں فیشن ڈیزانگ کا طالب علم تھا۔ اس کے علاوہ مختصر

وقت کے لیے مختلف اشیا آن لائن ذرائع سے بھی فروخت کرتا تھا جب کہ متوفی کے والد رکشا چلانے کے علاوہ اپنی کمیونٹی میں کھانا بنانے کا کام بھی کرتے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی حالیہ دنوں میں کام نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار تھا جب کہ خودکشی کی وجہ بھی ذہنی دبائو بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…