جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی جانے کیلئے 5 ہزار درہم کی شرط ، درہم کی قیمت میں حیران کن اضافہ ، پاکستان میں اماراتی کرنسی نایاب ہو گئی

datetime 23  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کے باعث انٹربینک ریٹ کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انگلش اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ تازہ ترین پیش رفت کے باعث غیر ملکی کرنسی،

خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے درہم کی قلت ہے جس کی وجہ سے قابل برآمد کرنسیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا کہ رواں ہفتے سے متحدہ عرب امارات میں لینڈنگ کے وقت ایئر پورٹ پر ہر پاکستانی کو 5 ہزار درہم ظاہر کرنا ضروری ہیں جس کی وجہ سے درہم کی اچانک قلت پیدا ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے روزانہ 21 پروازیں دبئی پہنچتی ہیں جن میں روزانہ مجموعی طور پر 4 ہزار 200 پاکستانی مسافر سوار ہوتے ہیں۔حال ہی میں دبئی حکام نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دبئی ایئرپورٹ پر اترتے وقت 5 ہزار درہم اپنے پاس رکھیں۔اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ 4 ہزار 200 پاکستانیوں کو دبئی میں لینڈنگ کے لیے روزانہ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ یو اے ای درہم درکار ہیں۔ملک بوستان نے کہا کہ درہم اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں جبکہ اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، درہم کی زیادہ طلب نے ڈالر کی کمی پیدا کردی ہے۔ساتھ ہی حکومت کے نئے حکم میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روانگی اور آمد کے وقت اپنے پاس موجود نقدی اور دیگر قیمتی اشیا کو ظاہر کریں۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ملک میں آمد کے وقت نقد رقم اور قیمتی اشیا کو ظاہر کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، اصل میں اس اقدام نے شہریوں میں خوف پیدا کیا ہے کہ اعلان کردہ نقد رقم اور قیمتی اشیا انہیں مشکل صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے آنے والے بہت سے لوگ ریال اور درہم لے کر آتے ہیں، وہ پاکستان میں اپنے اہل خانہ کو نقد رقم دینے کے لیے اپنے ساتھیوں سے بھی کرنسی لاتے ہیں

لیکن اس اقدام کے بعد اب کوئی بھی پاکستانی یہ خطرہ مول نہیں لے سکتا۔اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی آمد 10 سے 20 لاکھ ڈالر یومیہ کی حد تک کم ہوگئی ہے جبکہ اس کی آمد پہلے تقریباً 40 لاکھ ڈالر یومیہ تھی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اوپن مارکیٹ میں مزید قلت دیکھی جاسکتی ہے جبکہ برآمد کیے جانے کے قابل غیر ملکی کرنسیوں میں کمی ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…