اسلام آباد(این این آئی)پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ مارا گیا ہے، پولیس پارٹی کے ہمراہ شہباز گل کو بھی لایا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد کیا گیا، شہبازگل کی رہائش گاہ سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے، جبکہ یہ کمرہ بھی میرے زیر استعمال نہیں ہے۔