ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لیبیا سے چلنے والی کشتی سے 50 تارکینِ وطن کی لاشیں برآمد

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (نیوزڈیسک)اطالوی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحلی علاقے سے روانہ ہونے والی ایک کشتی سے انھیں 50 تارکینِ وطن کی لاشیں ملی ہیں۔امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں اطالوی کوسٹ گارڈز کی خاتون ترجمان نے بتایا لیبیا سے آنے والی اس کشتی میں سوار 430 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ریسکیو آپریشن سویڈن کے بحری جہاز ’پوسائڈن‘ کے ذریعے کیا گیا جس میں یورپی یونین کی سرحدی نگرانی پر مامور فرنٹکس بارڈر ایجنسی کا تعاون شامل تھا۔خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں لیبیا سے دیگر ممالک تک سمندری راستے سے سفر کرنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں تارکینِ وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔اطالوی کوسٹ گارڈز کی ترجمان کے مطابق بدھ کو ہونے والا ریسکیو آپریشن ان دس مہمات میں سے ایک ہے جو لیبیا کے پانیوں میں جاری ہیں۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پوسائڈن کو ملنے والے تارکینِ وطن کی ہلاکت کیسے ہوئی۔اس سے قبل اگست میں ہی اطالوی بحریہ نے ایک کشتی سے 49 افراد کی لاشیں برآمد کی تھیں جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ ان مسافروں کی ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔زندہ بچ جانے والوں نے بعد میں کہا تھا کہ انسانی سمگلرز نے ان سے سامان رکھنے والے خانے میں رہنے پر اصرار کیا۔لیبیا میں موجود انسانی سمگلرز وہاں کے قدرے پرسکون دریاؤں کا فائدہ اٹھا کر یورپی ساحلوں کی جانب جانے والی کشتیوں میں زیادہ سے زیادہ تارکینِ وطن کو سوار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یورپی حکام کے مطابق تقریباً ڈھائی لاکھ تارکینِ وطن کشتیوں کے ذریعے یورپ میں داخلے کی کوشش کر چکے ہیں۔ادھر اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال یورپ کے سمندروں کو عبور کرنے کی کوشش میں 2000 تارکینِ وطن ہلاک ہو چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…