ڈینس بنی گالہ، آسٹریلوی صحافی کی عمران خان کیلئے دلچسپ میمز
سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے معروف صحافی، بلاگر اور کامیڈین ڈینس فریڈ مین نے پاکستان تحریک انصاف
کے چیئرمین عمران خان کے لیے نہ صرف دلچسپ میمز شیئر کیں بلکہ ٹوئٹر پر اپنے نام کے ساتھ بنی گالہ بھی لکھ دیا۔
ڈینس فریڈ مین سوشل میڈیا پر اپنی حسِ مزاح کے باعث کافی مقبول ہیں اور وہ ان دنوں پاکستانی سیاست پر کھل کر
اظہارِ خیال بھی کررہے ہیں جبکہ اسی تناظر میں ڈینس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کرکے ڈینس بنی گالہ رکھ دیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب آسٹریلوی صحافی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا نام تبدیل کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ ایسا کرتے رہے ہیں
تاہم اب عمران خان کی گرفتاری کے امکان کے بعد انہوں نے کئی ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک میں انہوں نے
اپنی اور عمران خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ‘کپتان فکر کی کوئی بات نہیں، آپ کا باڈی گارڈ حاضر ہے۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈینس نے کچھ میمز بھی شیئر کیں جس میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل اور فواد عالم موجود تھے۔