جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ہماری سرخ لکیر، کسی نے انگلی اٹھائی تو ۔۔۔ علی زیدی نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیے سرخ لکیر ہے ، ان پر کسی نے انگلی اٹھائی تو ہماری یہ سرخ حد ختم ہوجائیگی، 13جماعتوں کے ٹولے کو آج ایک بار پھر شکست ہوئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

علی زیدی نے کہا کہ این اے 245کے رہائشیوں نے صاف بتادیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ 13جماعتوں کے ٹولے کو ایک بار پھر شکست ہوئی مسائل اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود ووٹرز گھروں سے نکلے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرایا۔ا نہوں نے کہا کہ لائنز ایریا، پی آئی بی جیسے ایم کیو ایم کے گڑھ سے بھی تحریک انصاف کو ووٹ ملے ، پیر کو جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ اتوار کو کراچی کا شہر اپنا میئر منتخب کرے گا، پی ڈی ایم جھوٹوں کا ٹولہ ہے پوری قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔علی زیدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور مقدمہ درج کیے جانے کو تحریک انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی عمران خان سرخ لکیر ہے ، ان پر انگلی اٹھانا ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ اور ان کے قائدین خود بیورووکریسی عدلیہ اور جرنیلوں کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں یہ قاتل ہیں اور اسلام آباد میں بیٹھے ہیں ان پر تو مقدمے ہونے چاہئیں ، انتقامی کارروائیوں سے ہماری آواز مزید توانا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…