جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

”کہا تھا ڈائیو نہ مارو” شاہین کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر آفریدی نے کیاکہا؟

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،روٹر ڈیم(این این آئی)سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے ڈائیو نہ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں صارف نے سوال کیا کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہوگیا ہے،

آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ ڈائیو مت مارے انجری ہوسکتی ہے آپ فاسٹ بالر ہو لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔خیال رہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کا ٹاپ پرفارمر ہے، اس کی کمی تو محسوس ہوگی،دعا کریں کہ اللہ اس کو صحت دے اور وہ جلد واپس آئے۔ثقلین مشتاق نے نیدرلینڈز کے خلاف 0ـ3 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جیسا آج پرفارم کیا ہے اس نے خود کو ثابت کیا ،میچ کا پانسہ پلٹنے میں نسیم کا کافی اہم کردار رہا۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں بابر نے پوری ٹیم کا بوجھ اٹھایا ،نسیم کے ساتھ دیگر بولرز نے بھی اچھا پرفارم کیا ، اگر وکٹ نہیں ملی تو رنز ضرور روکے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ بولنگ یونٹ اچھا ہے، ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلیں گے،حارث رؤف میں صلاحیت ہے اس لیے وہ یہاں ہے، پرفارمنس ہونا نہ ہونا الگ بات ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کا ہوم گراؤنڈ ہے تو

ان کو یہاں کی کنڈیشنز کا زیادہ معلوم ہے،ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کی کہ خود کو مشکل صورتحال میں جج کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…