جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پولیس کے عقلمند ایس پی نے کھیل بدل دیا، شہباز گل کو کہا کہ تمہاری ضمانت ہو گئی ہے وہ شیو کرکے بغیر وہیل چیئر اور بغیر اکھڑی ہوئی سانسیں عدالت پہنچ گیا، سینئر صحافی کا دعویٰ

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے عقلمند ایس پی نے کھیل بدل دیا، سینئر صحافی وقار ستی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کے عقلمند ایس پی نے کھیل بدل دیا، شہباز گل کو کہا کہ تمہاری ضمانت ہو گئی ہے وہ شیو کرکے بغیر وہیل چیئر اور بغیر اکھڑی ہوئی

سانسیں عدالت پہنچ گیا،موصوف کے وکلاء اور پی ٹی آئی کے قائدین انہیں عدالت میں صحیح سلامت دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔ دوسری جانب گل بخاری نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں شہباز گل کے وکلاء انہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ وہیل چیئر پر کیوں نہیں آئے جس پر شہبازگل نے کہا کہ مجھے تو ایس پی نے کہا ہے کہ تمہاری ضمانت ہوگئی ہے جس پر وکلاء نے کہا کہ نہیں نہیں ایسا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلے میں پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ملزم شہباز گل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں لی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ڈیوٹی جج ملک امان کے روبرو وقفے کے بعد

سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے۔ ملزم کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 13 دن سے شہبازگل اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہے۔ 14 دن کیا کوئی کم ریمانڈ ہوتاہے؟ جان لینی ہے کیا؟بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازگل نے لینڈ لائن کے ذریعے بیپر دیا، اس میں کوئی شک نہیں،شہبازگل سے آخر ریکور کرنا کیاہے؟ آرمی پبلک اسکول میں پکڑے جانے والے ملزمان کا کیا ڈھائی ماہ ریمانڈ ہوا؟ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن پمز اسپتال میں رہنے کے دوران 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…