اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اوربرطانیہ اہم اقدامات پر متفق،کچھ لوگ پاکستان کو بدنام کررہے ہیں،چوہدری نثار

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پاکستان اوربرطانیہ نے سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت جاری تعاون پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام شعبوں میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور انسداددہشتگردی سے متعلقہ معلومات وتجربات کے تبادلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے،جبکہ وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاکہ بین الاقوامی برادری اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے اور مسلمانوں کے مذہبی اقدار و جذبات کا تمسخر اڑانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی دہشت گردی و شدت پسندی کے رحجانات پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کرے۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بدھ کواپنی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی اورپاک برطانیہ تعلقات سیکورٹی کے شعبے میں جاری دو طرفہ تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات و کردار اور دونوں ملکوںکے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا۔ چودھری نثار نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے ۔دونوں وزرائے داخلہ نے انہانسڈ سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت جاری تعاون پراطمینان کااظہار کیا اور مشترکہ مفادات کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام شعبوں میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور انسداد دہشتگردی سے متعلقہ معلومات وتجربات کے تبادلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے اور مسلمانوں کے مذہبی اقدار و جذبات کا تمسخر اڑانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی دہشت گردی و شدت پسندی کے رحجانات پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کرے ©چودھری نثارنے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے مالی وسائل اور ان کو مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی عالمی سطح پر بھرپور کاروائی کی جائے .انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے متعلقہ کیسز عدالتوں میں موثر طریقے سے لڑنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور لیگل شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی قابلیت اور استعداد ª کار میں اضافہ کیا جائے.اس ضمن میں پاکستان برطانیہ سے مزید تعاون کا خواہاں ہے © ملاقات میں مفرور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور پاکستان اور برطانیہ کے مابین سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔چودھری نثارنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو نہ تو سمجھاگیا ہے اور نہ ہی اعتراف کیا گیا .انہوں نے کہاکہ مغرب میں انسانی حقوق اور سزائے موت کے حوالے سے بہت سارا پراپیگنڈہ غلط اور بلا جواز ہے۔کچھ لوگوں اور گروہوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کا ایجنڈااپنے ذمے لیا ہوا ہے.چودھری نثارنے کہاکہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے اور نہ ہی مدرسوں کو شدت پسندی کی تعلیم سے منسوب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شدت پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوںکو اس مسئلہ کی وجہ نہیں بلکہ اس مسئلہ کے حل کا حصہ سمجھا جائے ©چوہدری نثار نے کہاکہ دنیا کو اب اس غلط روش اور پالیسی سے باہر آنا ہوگاکہ ہر داڑھی والا مسلمان مرد اور حجاب والی خاتون ممکنہ دہشت گرد ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پردونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات کے شعبے میں بھی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔برطانوی وزیرداخلہ تھریسامے نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان میں مزید وسعت چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت برطانیہ خطے میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی بے پناہ قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ©برطانوی وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور اس کو درپیش مسائل پر قابو پانے میں اپنا ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…