منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ائیرپورٹ پر دو پاکستانی طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کیلئے

پرواز پی ایف 123 نے ہفتے کی دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا۔ائیربس اے 320 طیارے نے ٹیک آف کیلئے رن وے 7 آر سے 1:14 بجے پوزیشن لی۔ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق یہ پرواز 1:15 بجے ٹیک آف کر گئی تاہم خوفناک بات یہ کہ عین اسی وقت پشاور سے قومی ائیرلائن کی پرواز

پی کے 351 اسی رن وے 7 آر پر لینڈنگ کیلئے فائنل عروج پر رن وے سے محض ایک کلومیٹر دور تھی۔ جس وقت ائیر سیال کا طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا

عین اسی وقت پی آئی اے کا طیارہ اسی رن وے کو ٹچ کرچکا تھا۔ایک ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے مبینہ طور پر قومی ائیر لائن کے پائلٹ کو ’گو اراؤنڈ‘ کا کہا گیا

مگر مبینہ طور پر غفلت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کراچی ائیرپورٹ پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

صورتحال ائیر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کی وجہ سے پیش آئی یا قومی پائلٹ کی غلطی تھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…