اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ انتخابی عمل سے راہ فراراختیارکرناتحریک انصاف کاروایت ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویزرشید نے کہاکہ این اے 154میں الیکشن ٹربیونل کافیصلہ آنے کے بعد انتخابات میں آزادامیدوارکے بعد جہانگیرترین اب شیرسے شکست کھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد وزیراعظم کی مشاورت سے مسلم لیگ(ن) اپنے لائحہ عمل کااعلان کرے گی۔