اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کے دورہ قازقستان میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ،معاہدے کے مطابق پاکستان قازقستان کی افواج کو تربیت دے گا۔پاکستان اور قازقستان کے معاہدے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے قازقستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی جس میںوزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ قازقستان کو اقتصادی راہ داری منصوبے میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف اس اہم معاہدے کے بعد بدھ کے روزوزیراعظم نوازشریف قازقستان کادورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کےمرکزی رہنماوں کامشاورتی اجلاس آج ہوگا، مشاورتی اجلاس میں الیکشن ٹریبونل کےفیصلوں کےبعدکی صورتحال پرغورکیاجائےگا۔