لاہور (این این آئی)لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی رات تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی سے ایک روز قبل جلسہ کیا تھا اور اس دوران خواتین سے بدسلوکی کا واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ دوسری جانب ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو یوم آزادی کے کیک کے لیے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور کی ہے جہاں کیک کے لیے پی ٹی آئی کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔