جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ہیکنگ کا خدشہ، ایف بی آر کی ویب سائٹس 24 گھنٹے بند رہیں

datetime 15  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی تمام ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کیلئے بند کر دیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق 13 اگست ہفتے کی

شام سے ہی ایف بی آر کے تینوں ویب پورٹلز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو ادائیگیوں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔ایف بی آر کے ترجمان اسد طاہر جاپہ نے ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹس کو حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے معمول کی مینٹیننس کیلئے بند کیا گیا تھا تاہم ان ویب سائٹس کو پیر کی صبح سرکاری اوقات کار شروع ہونے سے پہلے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دس دن قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے ویب پورٹل معمول کی دیکھ بھال کے لیے بند کر دیا گیا تھا جس کی اطلاع ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عوام کو باضابطہ طور پر دی گئی تھی مگر اس بار ایف بی آر نے اپنی خدمات کی عدم دستیابی کے بارے میں عوام کو مطلع نہیں کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 15 اگست کو بھارتی ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا تھا اور 72 گھنٹے سے زائد عرصے تک ٹیکس مشینری کے ذریعے چلائی جانے والی تمام سرکاری ویب سائٹس کو بند کردیا تھا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…