کراچی(نیوز ڈیسک)بینکوں کو مرکزی بینک کی مخصوص ہدایات کے باعث آج اوپن مارکیٹ اور انٹربینک دونوں میں ابتداَئی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 20 اور 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔بینکنگ ذرائع کے مطابق منگل کو بینکرزکو ڈالر کی فارورڈ بکنگ روکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو مخصوص ہدایات کے بعد ڈالر کی قدر میں ٹھہراﺅ آگیا ہے اور انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 104 روپے 5 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 104 روپے 80 پیسہ میں فروخت ہوا۔