ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سرفراز احمد چوتھی جماعت کے نصاب کا حصہ بن گئے

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب سے تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکمل مضمون سرفراز احمد کے نام سے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ پر سرفراز احمد کا لکھنا ہے کہ شکریہ،یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، بطور رول ماڈل ہم بچوں کو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں، میں ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔دوسری جانب سندھ حکومت کے اس اقدام پر سرفراز احمد نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے مہینے میں سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بچوں کو پیغام ہے کہ محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…