بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پولیو ویکسین کو آج حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کیا جائیگا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام (ای پی آئی) میں پولیوانجکشن ویکسین کوآج باضابطہ شامل کرلیاجائے گا،مقامی ہوٹل میں آج منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرصحت جام مہتاب ڈھرہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں جاری حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں 5سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو سے بچاو¿کے حفاظتی قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ اب پولیوانجکشن ویکسین کوبھی شامل کیاجارہا ہے۔
پولیوویکسین کے ساتھ اب بچوں کوسال میں صرف ایک بار 14ہفتے کی عمرمیں پولیوانجکشن بھی لگایاجائے گا جبکہ ہرمہم کے دوران پولیوسے بچاو¿کے حفاظتی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
14ہفتے سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی،ای پی آئی کے صوبائی منیجرڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد نومولودکو منہ کے ذریعے پہلی خوراک دی جائیگی جبکہ دوسری خوراک 6ہفتے اورپولیو کی تیسری خوراک 10ہفتے میں دی جائیگی ،پولیو انجکشن ویکسین بچے کو14ہفتے کی عمر میں لگایا جائیگا۔
ان کا کہنا تھاکہ پولیو انجکشن ویکسین کو پہلی بار قومی پروگرام میں شامل کیاجارہا ہے، کراچی سمیت صوبے کے 14ہفتے کی عمر کے 14لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاو¿کے انجکشن بھی لگائے جائیں گے، پولیو انجکشن بچے کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کی زیادہ صلاحیت رکھتاہے جس کے ذریعے مطلوبہ نتائج برآمد کیے جاسکیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…