ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرٹیکل 6 لگنا شروع ہوا تو گردنیں زیادہ اور رسے کم پڑ جائیں گے ، فواد چوہدری

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 لگنا شروع ہوا تو ملک میں رسے کم پڑ جائیں گے کیونکہ گردنیں زیادہ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا

بول اْسی وقت بالا ہوگا جب امیر اور غریب کو برابر کی سزا دی جائے گی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کمزور کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے اور تگڑے آدمی کو ریلیف ملے، جب تک یہ نظام ہے پاکستان بنانا ری پبلک کہلائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ہمارے درمیان تفریق پیدا کرنے والے بے وقوف لوگ ہیں جنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ کابینہ باہر نکلنے کے قابل نہیں کیونکہ لوگ انہیں دیکھ کر جوتے اتار لیتے ہیں، انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کردیا کہ غریب کا جینا ہی محال ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری، شریف خاندان اور ایسے تمام لوگ ایسے نظام سے تعلق رکھتے ہیں جہاں محنت کا نام و نشان نہیں بلکہ لوٹ مار، کرپشن اور دوسروں کے حق پر ڈاکا ڈالنا شامل ہے، یہ لوگ اقتدار میں آتے اور ملک کو لوٹ کر چلے جاتے ہیں کیونکہ ان کے گھر اور جائیدادیں دبئی و لندن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر آج بھی 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کا اوپن شٹ کیس ہے مگر وہ اقتدار پر بیٹھا ہے جبکہ اْس کے بیٹے کو بھی وزیر اعلیٰ بنوایا گیا جس کے خلاف بے ضابطگیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ 13 اگست کو لاہور میں عظیم الشان اجتماع ہوگا،ہمارے اجتماع میں کبھی بھی کسی کی املاک کو نقصان نہیں پہنچا،

لاہور کے لوگ ثابت کریں گے ان کے دل تحریک انصاف کے نام سے دھڑکتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات تو بنا دیا گیا لیکن وزارت کا بیڑا غرق ہوگیا جبکہ ہم نے پی ٹی وی کو خسارے سے نکال کر منافع والا ادارہ بنا دیا تھا، مریم اورنگزیب کینڈی کرش کھیلتی رہتی ہیں انہیں نقصان سے کوئی پرواہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کو پسینے آرہے تھے ، دراصل عمران خان ایتھلیٹ ہیں روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو چیلنج ہے کہ کوئی بھی لیڈر آکر ایتھلیٹ کیٹیگری میں عمران خان سے مقابلہ کرلے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…