جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت پارٹی فیصلوں سے انحراف پرپرویز الٰہی اور انکا ساتھ دینے والے 10ارکان اسمبلی کیخلاف کوئی کارروائی کرینگے؟ طارق بشیر چیمہ نے بڑ ابیان دیدیا

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنی جماعت سے تعلق رکھنے و الے پنجاب اسمبلی کے دس ارکان جن کی قیادت وزیراعلی پرویز الہی کررہے ہیں ان کے خلاف جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کوئی تادیبی

کارروائی نہیں کرینگے اور نہ ہی ان کی رکنیت ختم کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔روزنامہ جنگ میں محمد صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق  ق لیگ کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اختلاف رائے کی خلیج میں توسیع نہیں چاہتے وہ اسے پاٹنے کے خواہاں ہیں چوہدری پرویز الہی سمیت دس ارکان پنجاب اسمبلی نے جماعتی صدر کی ہدایات کے منافی اقدام کرکے انحراف کا ارتکاب کیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ قاف کی قیادت ایسی کوئی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی جس نوع کی حرکت کا ارتکاب چوہدری پرویز الہی کے ارد گرد بعض افراد نے کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا خیال ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو گمراہ کیا گیا ہے انہیں عمران خان سے کبھی فیض حاصل نہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت نے اہم پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…