ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں ایمرجنسی لگانی چاہیے تاکہ ڈالر باہر نہ جائے، عمران خان

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں عمران خان اسمبلی میں آئیں ،حکومتی اتحاد کا مقابلہ کریں ، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن کا حساب دیں۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ملک میں حالیہ بارشں کی وجہ سے لوگ شہید ہوئے ہیں زخمی ہوئے ہیں وزیراعظم شہباز شریف بھی دورے پر ہیں

میرا مطالبہ ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جائے خوراک میڈیکل کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹی فائی ہونے والے اراکین اسمبلی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے میں عمران خان نیازی کو کہتا ہوں کہ اسمبلی میں آ کر مقابلہ کریں میں استعفیٰ دیتا ہوں اور وہ اسمبلی میں آ کر فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن کا بھی حساب دیں اپوزیشن کے رہنما نور عالم خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیزل سستا ہے لیکن ہمارے وزیر خزانہ نے مہنگا کر دیا ہے ڈیزل کا استعمال غریب لوگ کرتے ہیں پٹرول تو امیر لوگ استعمال کرتے ہیں اس کو مہنگا کر دیا جائے وزیر خزانہ انڈسٹری کے مالک ہیں اس لیے وہ ان کو رعایت دیتے ہیں جن علاقوں میں بجلی پیدا ہوتی ہے تو وہاں پر ٹیکس نہ لگائے جائے وزیر خزانہ اجلاس میں بھی نہیں آتے ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ ساحل سمندر پر 6 شہادتیں ہوئی ہیں ان کے لیے دعا کروائی جائے اس حوالے سے مزید بات میں بعد میں کروں گا وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات کا جواب ضرور دینا چاہئیے،میں خود فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا معاملہ کابینہ میں اٹھاوں گا۔،قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی ساحل سمندر میں ڈوبنے والے 6 بچوں اور حالیہ بارش میں جان بحق ہوئے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…